”ایک پوری تہذیب آج رات ختم ہو سکتی ہے جو دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے گی”ٹرمپ کی ایران کو دھمکی
اگر زیادہ سمجھدار اور کم شدت پسند قیادت سامنے آئی تو ”کوئی حیران کن مثبت تبدیلی” بھی ممکن ہے، سوشل پلیٹ فارم پر دھمکی آمیز پیغام
واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایران سے متعلق انتہائی سخت اور خوفناک ریمارکس دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”ایک پوری تہذیب آج رات ختم ہو سکتی ہے، جو دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے گی”، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسا نہیں چاہتے لیکن اس کا امکان موجود ہے۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں ایران میں ”مکمل اور جامع رجیم چینج” کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر زیادہ سمجھدار اور کم شدت پسند قیادت سامنے آئی تو ”کوئی حیران کن مثبت تبدیلی” بھی ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی رات دنیا کی تاریخ کے اہم ترین لمحات میں سے ایک ہو سکتی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغام میں انہوں نے گزشتہ 47 برسوں کو ”بدعنوانی، جبر اور اموات” کا دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب اب ختم ہو سکتا ہے۔ آخر میں انہوں نے ایرانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”خدا ایران کے عظیم عوام کو برکت دے۔
