Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان میں پائیدار شہری ترقی کے فروغ کے لیے یو این ہیبی ٹیٹ مشن متحرک ،آج سے دورہ پاکستان کا آغاز

پاکستان میں پائیدار شہری ترقی کے فروغ کے لیے یو این ہیبی ٹیٹ مشن متحرک ،آج سے دورہ پاکستان کا آغاز

نیویارک: اقوام متحدہ کے انسانی آبادی کے پروگرام یو این ہیبی ٹیٹ کا علاقائی مشن آج سے پاکستان کا دورہ شروع کر رہا ہے، جس کا مقصد پائیدار شہری ترقی، موسمیاتی لچک، سستے اور مناسب مکانات سمیت جامع شہری منصوبہ بندی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

یو این ہیبی ٹیٹ کے ریجنل آفس برائے ایشیا و بحرالکاہل کی ہیومن سیٹلمنٹس آفیسر اوڈیسیہ اینجیلو باریوس 6 سے 18 ستمبر تک پاکستان میں قیام کریں گی۔

مشن کے دوران اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں حکومتی نمائندوں، ترقیاتی شراکت داروں اور متعلقہ اداروں کے حکام سے اہم ملاقاتیں کی جائیں گی، جن میں پاکستان میں شہری ترقی سے متعلق ترجیحات، موجودہ چیلنجز اور مستقبل کے تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

یو این ہیبی ٹیٹ کے مطابق مشن کے ذریعے پاکستان کے شہروں کو زیادہ جامع، پائیدار اور موسمیاتی خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے عملی تعاون کو مضبوط کیا جائے گا۔

مشن کے دوران شہری آبادی میں اضافے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، رہائش کی ضروریات اور بہتر شہری منصوبہ بندی جیسے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔

یو این ہیبی ٹیٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پائیدار شہری ترقی کے فروغ کے لیے حکومتی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو مزید مؤثر بنانا مشن کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:6 + 12 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More