Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کشمیر ایشو پر سب سے زیادہ سنجیدہ صرف بھٹو صاحب تھے انہوں نے پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی تھی۔ یوسف رضا گیلانی

کشمیر کے مسئلے پر تمام اختلافات بھلا کر ہم متحد ہیں

ملتان(نیوز پلس)پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما ء اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر تمام اختلافات بھلا کر ہم متحد ہیں اور کشمیر ایشو پر سب سے زیادہ سنجیدہ صرف بھٹو صاحب تھے انہوں نے پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی تھی ملتان ہائی کورٹ بار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کشمیر ایشو پر سب سے زیادہ سنجیدہ صرف بھٹو صاحب تھے انہوں نے پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر پر رکھی تھی۔یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ دنیا کے لیے کشمیر کو انصاف دلانا ٹیسٹ کیس ہے،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو اہم مسئلے کے حل کے لیے نمایاں کرادار ادا کرنا چاہیے۔یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی شہ رگ کاٹ دی ہے،مودی مختلف ممالک کے دورے کر رہا ہے مگر عمران خان ٹیلی فون تک محدود ہیں۔منعقدہ تقریب سے خطاب میں سابق وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر ایشو پر تمام اختلافات بھلا کر متحد ہیں، اور حکومت کے ساتھ ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جیلوں میں ڈالنے سے اگر حکومت کا منشور پورا ہوتا ہے تو بے شک ڈالیں، کیونکہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی مضبوطی ممکن نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں وزیر اعظم ہوتا تو صدر ٹرمپ کو باور کراتا افغان صورتحال کے باعث پاکستان کو بہت نقصان ہوا ہے،افغان جنگ پوری دنیا کی جنگ ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More