Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی، ملک بھر میں کل 12سے ساڑھے12بجے تک تمام ٹریفک کو روک دیا جائے گا

’میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو واضح پیغام بجھوانے کیلئے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے،عمران خان

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیر اعظم عمران خان کی کال پر کل کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ملک بھر میں کل 12سے ساڑھے12بجے تک تمام ٹریفک کو روک دیا جائے گا۔ عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کے لیے حکومتی سطح پر احتجاجی مظاہروں کاپلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔بحیثیت قوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کل وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع ہوگا جس کی قیادت وزیراعظم عمران خان خود کریں گے۔حکومت شاہراہِ دستور پر مرکزی اجتماع کرے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں کہ تمام پاکستانی کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار اور مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو واضح پیغام بجھوانے کیلئے کہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، کل دن 12 بجے سے لے کر 12:30 تک باہر نکلیں۔انہوں نے کہا کہ ’کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا منصوبہ چوتھے جینیوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے، ہمیں اہلِ کشمیر کو ٹھوس پیغام بجھوانا ہے کہ بحیثیت قوم ہم پوری قوت سے ان کی پشت پر ہیں‘۔پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کل دن بارہ سے ساڑھے بارہ تک باہر نکلے۔ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو واضح پیغام جاناچاہیے کہ پوری پاکستانی قوم بھارت کے فسطائی جبر کے خلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More