Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ایس ایل11: حیدر آبادکینگزمین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پی ایس ایل11: حیدرآباد کنگزمین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

 دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2رنز سے شکست دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں حیدرآباد کنگزمین  نے ا    سلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے  بعد 2 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ۔

میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا،حنین شاہ نے آخری اوور میں نپی تلی بالنگ کرتے ہوئے صرف3 رنز دیئے،ایک وکٹ بھی لی

کنگزمین نے 5 وکٹوں کے نقصان پر186 رنز بنائے،اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ اووروں میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا سکی

لاہور:  دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2رنز سے شکست دے کر پاکستان سپر لیگ 11کے فائنل میں پہنچ گئی، میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا،حنین شاہ نے آخری اوور میں نپی تلی بالنگ کرتے ہوئے صرف3رنز دیئے اور ایک کھلاڑی کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کا میچ جتوا نے میں کلیدی کردار ادا کیا، حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی کے مابین فائنل میچ(کل)3مئی بروز اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ حیدرآباد کنگزمین اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ایلیمینیٹرقذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا،

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ حیدرآباد کنگزمین نے مقررہ 20اووروں میں 5وکٹوں کے نقصان پر186رنز بنائے۔ حیدرآباد کی پہلی وکٹ پہلے ہی اوور میں گر گئی جب معاذ صداقت بغیر کھاتہ کھولے رچرڈ گلیسن کی گیند پر سلمان مرزا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے، کپتان مارنس لیبوشگن 39، صائم ایوب 38، کوسل پریرا37 اور گلین میکسویل3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عثمان خان 30 گیندوں پر 61 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب عماد وسیم نے 2، رچرڈ گلیسن، کرس گرین اور فہیم اشرف نے ایک،ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔

 187 رنز کے ہدف کے حصول کے لیے بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اووروں میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا سکی،مارک چیپ مین43، حیدر علی 31، ڈیون کونوے30، شاداب خان 22، فہیم اشرف 19، سمیر منہاس6، محسن ریاض5رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،کرس گرین نے 21 اور عماد وسیم ایک سکور بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے حنین شاہ اور محمد علی نے 2،2، عاکف جاوید، حسن خان اور صائم ایوب نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More