Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹرمپ کا یورپ سے امریکا درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر ٹیرف 25فیصد کرنے کا اعلان

ٹرمپ کا یورپ سے امریکا درآمد کی جانے والی گاڑیوں پر ٹیرف 25فیصد کرنے کا اعلان

یورپی یونین ہمارے طے شدہ تجارتی معاہدے کی پابندی نہیں کر رہی، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے امریکا درآمد کی جانے والی کاروں اور ٹرکوں پر ٹیرف بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیاپلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین ہمارے طے شدہ تجارتی معاہدے کی پابندی نہیں کر رہی، آئندہ ہفتے میں یورپی یونین کی کاروں اور ٹرکوں پر محصولات میں اضافہ کر رہا ہوں۔ ٹرمپ نے کہاکہ یورپی یونین کی گاڑیوں پر ٹیرف بڑھا کر 25فیصد کر دیا جائے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ای یو امریکا میں کاریں اور ٹرک تیار کریں گے تو کوئی محصول نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکا میں اس وقت کئی آٹوموبائل اور ٹرک کے کارخانے زیرِ تعمیر ہیں، ان کارخانوں میں 100 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ایک ریکارڈ ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ کارخانے امریکی کارکنوں پر مشتمل ہوں گے، جلد کھول دئیے جائیں گے، آج امریکا میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More