Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پشاور زلمی حیدر آباد کنگز مین کو شکست دے کر پی ایس ایل11 کی فاتح بن گئی

پشاور زلمی حیدر آباد کنگز مین کو شکست دے کر پی ایس ایل11 کی فاتح بن گئی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے فائنل میں ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ اہم میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد موجود ہے اور اسٹیڈیم مکمل طور پر بھرا ہوا ہے۔

میچ کے آغاز سے ہی حیدرآباد کنگزمین کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار نظر آئی۔ ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے باعث ٹیم دباؤ میں آگئی اور کوئی بڑی شراکت قائم نہ ہو سکی۔ پوری ٹیم صرف 18 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس سے پشاور زلمی کو ایک قابلِ رسائی ہدف ملا۔

بیٹنگ میں حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے ایونٹ کی پہلی نصف سنچری بھی اسکور کی، جو انفرادی طور پر ایک اہم کارنامہ ہے۔ ٹیم کے کپتان مارنوس لبوشین 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ معاذ صداقت نے 11 رنز کا اضافہ کیا۔

دیگر بلے بازوں میں حسان خان 12 رنز بنا سکے، جبکہ عرفان نیازی اور کوشال پریرا صرف ایک، ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ گلین میکسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جو ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوا، جبکہ حنین شاہ 9 رنز ہی بنا سکے۔

پشاور زلمی کی جانب سے بولنگ میں ایرون ہارڈی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 27 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے سب سے کامیاب بولر رہے۔ ان کے علاوہ ناہید رانا نے بھی اچھی بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

فائنل میچ سے قبل ایک شاندار اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان کے معروف فنکاروں عاطف اسلم، علی عظمت، عارف لوہار، آئمہ بیگ اور صابری سسٹرز نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔

میچ سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ لاہور ہمیشہ ان کی ٹیم کو سپورٹ کرتا آیا ہے اور وہ اپنی حکمت عملی پر مکمل عملدرآمد کریں گے۔ دوسری جانب حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنوس لبوشین نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اچھا محسوس کر رہے ہیں، پچ بیٹنگ کے لیے سازگار دکھائی دے رہی ہے اور انہوں نے اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More