Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد(نیوز پلس) نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں اورسیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں کشمیر سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے زیر صدارت پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں دوران پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس میں کشمیر اور ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More