Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کترینہ کیف کا ماضی میں دباؤ کا سامنا کرنے کا انکشاف

کترینہ کیف کا ماضی میں دباؤ کا سامنا کرنے کا انکشاف

ممبئی:   بھارتی شوبز انڈسٹری بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ماضی میں دباؤ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

اپنے حالیہ ایک انٹریو میں بتایا کہ ایسا وقت بھی آیا کہ جب میں نے ایک اداکارہ اور ماڈل کے طور پر خوبصورتی کے ایک خاص معیار پر رہنے کا دباؤ محسوس کیا۔

کترینہ کیف نے کہا کہ ہم انٹرنیٹ پر مسلسل تصاویر دیکھتے ہیں جن کا حقیقی اور اصل خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، خود کو اور نوجوانوں کو صحیح پیغام دینا اہم ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اکثر کئی فلموں اور ریڈ کارپٹ ایونٹس کے لئے اپنا میک اپ بھی خود کیا ہے۔

کترینہ کیف نے مزید کہا کہ مجھے کم عمری سے ہی میک اپ میں دلچسپی تھی جو کہ بعد میں ایک ماڈل و اداکارہ کے طور پر میرے کام آئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More