Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بابر اعظم نے غلطیوں کا اعتراف کر لیا

غلطیاں ہوئیں ٹیسٹ جیت سکتے تھے

  بابر اعظم نے غلطیوں کا اعتراف کر لیا

نیوزپلس

بابر اعظم نے انگلینڈ خے خلاف ملتان ٹیسٹ میں شکست پر اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں ہم جیت سکتے تھے لیکن میچ کا ختتام اچھا نہیں کر سکے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعود شکیل کا آؤٹ مہنگا پڑا ہمیں لگا کہ بال زمین پر ٹچ ہوئی ہے لیکن امپائر کے فیصلے کو ماننا پڑتا ہے اور وہی آخری فیصلہ ہوتا ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ پروفیشنل ہونے کے ناطے ہمیں امپائرز کے فیصلے اور قوانین کو تسلیم کرنا پڑتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آج یکے بعد دیگرے دو بہترین بلّے بازوں کے آؤٹ ہونے سے بہت فرق پڑا۔

بابر اعظم نے کہا کہ غلطیوں کی وجہ سے آؤٹ ہوئے یہ کھلاڑی کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ کیسے کھیلنا ہے انہوں نے کہا کہ پچز پر نہیں چھوڑا جا سکتا کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری لینا ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More