Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جوہر ٹاؤں دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ ملوث ہے ۔ ایڈینشل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب

جوہر ٹاؤن لاہور میں 23 جون 2021ء کو دھماکا دہشت گردی تھا جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی 'را ' ملوث ہے

جوہر ٹاؤں دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ ملوث ہے ۔ ایڈینشل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب عمران محمود نے وزیر داخلہ کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 23 جون 2021ء کو دھماکا دہشت گردی تھا جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را ‘ ملوث ہے اور دھماکے کے 24 گھنٹے بعد ہی کچھ افراد کو گرفتار کر لیا تھا جس میں دہشت گردی میں ملوث چار ملزمان کو سزا ہو چکی ہے جبکہ تین کا ٹرائل جاری ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کیلئے 8 لاکھ 75 ہزار ڈالرز 4 افراد کو دیے۔


ایڈیشنل آئی جی عمران محمود نے کہا کہ میری بریفنگ حقائق پر مبنی ہوگی، جوہر ٹاؤن میں ایک بم بلاسٹ ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تین گھر اور 12 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی کھڑی کی گئی اور اس کے ایک گھنٹے بعد دھماکا ہوا، دھماکے کے 24 گھنٹے بعد ہم نے کچھ افراد کو گرفتار کرلیا تھا،  سب سے پہلے ہم نے پیٹر پال ڈیوڈ کو گرفتار کیا تھا۔

عمران محمود نے بتایا کہ پیٹر کا علی بدیش اور ببلو سری واستو نامی بھارتی ایجنٹوں سے رابطہ تھا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق عید گل اور اس کی بیوی عائشہ گل کو دھماکے کے پانچ چھ دن بعد گرفتار کیا تھا، عید گل نے گاڑی میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ کہ عید گل کو پکڑا تو سمیع الھق کی نشاندہی ہوئی جو سال 2012 سے ‘ را’ کے لئے کام کر رہا تھا

عمران محمود نے مزید بتایا کہ سمیع الھق کا سلم ،سنجے تیواری اور ویسم سے رابطہ تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More