Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ایس ایل’ فرنچائزز کی تعداد 10 تک بڑھائی جاسکتی ہے، نجم سیٹھی

کراچی اور لاہور میں سٹیڈیم کے ساتھ ہوٹل بنانے کا پلان ہے' نجم سیٹھی

پی ایس ایل’ فرنچائزز کی تعداد 10 تک بڑھائی جاسکتی ہے، نجم سیٹھی

 

بدقسمتی سے احسان مانی، رمیز راجا نے اگلے دو سال ٹیمیں نابڑھانے پر اتفاق کیا’ پنجاب حکومت اور پی سی بی مابین اخراجات کے معاملے پر شیئرنگ پر اتفاق ‘تمام معاملے پر فرنچائز اور بورڈ کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے’سربراہ مینجمنٹ کمیٹی

دوسری طرف نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور میں سٹیڈیم کے ساتھ ہوٹل بنانے کا پلان ہے’ نجم سیٹھی

لاہوریوں نے پی ایس ایل کے میچز میں رنگ بھر دئیے، شائقین کرکٹ کے بڑی تعداد میں آنے سے سٹیڈیم چھوٹے پڑ گئے ہیں ‘ ہوٹل کیلئے زمین کی نشاندہی کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ ڈالا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور میں سٹیڈیم کے ساتھ ہوٹل بنانے کا پلان ہے، چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے کہ ہوٹل کے لیے زمین کی نشاندہی کردیں تاکہ اس پر کام شروع کیا جاسکے۔ لاہور اور یو کے میڈیا کے درمیان میچ کے موقع پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میڈیا کے نمائندوں کو کھیلتا دیکھ کر دل کر رہا ہے کہ میں بھی کھیلوں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹس ہی سے کھیل کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لاہوریوں نے پی ایس ایل کے میچز میں رنگ بھر دیے ہیں، شائقین کرکٹ کے بڑی تعداد میں آنے سے سٹیڈیم چھوٹے پڑ گئے ہیں۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے ہمیشہ ہی پاکستان کو اچھا ٹیلنٹ دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بتایا کہ آئی سی سی اور اے سی سی اجلاسوں میں ایشیا کپ 2023ء  اور چیمپئنز ٹرافی 2025ء  کی میزبانی پر غور ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹس اور ریجنز کے انتخابات کروا کر گورننگ بورڈ مکمل کردیں گے، آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے ڈیپارٹمنٹس نے ہامی بھر لی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں فرنچائزز کی تعداد 10 تک بڑھائی جاسکتی ہے۔سربراہ منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کیلئے دباؤ ہے لیکن بدقسمتی سے سابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور رمیز راجا نے فرنچائزز کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا کہ اگلے دو سالوں میں صرف چھ ٹیمیں کھیلیں گی تاہم یہ آٹھ ٹیموں کا منصوبہ تھا۔انہوں نے کہا کہ فرنچائزز کو 2 مزید ٹیموں کو شامل کرنے کیلئے راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس فیصلے سے کسی فرنچائز کو نقصان نہیں ہوگا اور اگر ہوا تو بورڈ ذمہ داری قبول کرے گا، لیگ کی مانگ زیادہ ہے اور 10 ٹیمیں بھی ہوتیں تو وہ بھی فروخت ہوجاتیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل میں دراصل 5 ٹیمیں تھی تاہم ملتان سلطانز کو چھٹی ٹیم کے طور پر شامل کیا گیا۔دوسری جانب سربراہ منجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ پنجاب حکومت اور پی سی بی کے درمیان اخراجات کے معاملے پر شیئرنگ کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے تاہم تمام معاملے پر فرنچائز اور بورڈ کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More