Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان میں دیرپا امن افغان امن سے جڑا ہے۔آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ

قبائلی عوام دہشت گردوں کے سہولت و معاونت کاروں سے ہوشیار رہیں

اسلام آباد (نیوز پلس) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قبائلی عوام دہشت گردوں کے سہولت و معاونت کاروں سے ہوشیار رہیں۔پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے عمل سے دہشت گردوں کی آمدورفت کم ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق خیبر پختوخواہ کے ضلع میرانشاہ کا دورہ کیااور اس دورے کے دوران انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی اوران سے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں دیرپا امن افغان امن سے جڑا ہے۔ وہاں پر دیر پا امن کے لیے پاکستان اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے کیونکہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہے۔ جتنا پاکستان میں امن کے خواہش مند ہیں اتنا ہی افغانستان میں ہیں۔قبائلی عمائدین سے خطاب کے دوران آرمی چیف کہنا تھا کہ عمائدین اپنے نوجوانوں کی رہنمائی کرتے رہیں، بزرگوں کا تجربہ اور دانش اور نوجوانوں کی صلاحیتیں اور ان کی توانائی کامیابی کا فارمولہ ہے۔ قبائلی عوام دہشت گردوں کے سہولت و معاونت کارروں سے ہوشیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عناصر پر امن شہریوں کے درمیان رہ کے دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔ ان عناصر کو طاقت کے ذریعہ دبانا مشکل کام نہیں ہے۔ سیکیورٹی فورسز کی شہادتوں کے باوجود ہم نہیں چاہتے کہ ان عناصر سے نمٹنے کے دوران عام شہری متاثر ہوں۔ باہم تعاون سے ہی ایسے دہشت گردوں کو شکست دے سکتے ہیں۔آرمی چیف کا مزیدکہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل سے امن اور استحکام و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران قبائلی عمائدین نے آرمی چیف کو قبائلی علاقوں میں مزید ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ دیگر منصوبوں جلد مکمل کرنے کی درخواست کی جبکہ قبائلی عمائدین نے آرمی چیف کو سکیورٹی کا ماحول بہتر رکھنے کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More