Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایوارڈ دینے پر متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطے کا فیصلہ

بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دھڑے بندیاں ہو چکی ہیں

ملتان(نیوز پلس) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایوارڈ دینے پر متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خانیوال کا دورہ کے دوران جنوبی پنجاب کے نومنتخب عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ پانچ اگست کے بعد پوری دنیا بھارت کے اقدام کے خلاف ہو چکی ہے۔ بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دھڑے بندیاں ہو چکی ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ غاصب مودی سرکار نے کشمیریوں کو نماز عید نہیں پڑھنے دی اور نماز جمعہ کے موقع پر بھی مساجد میں تالے لگائے گئے۔ ان اقدامات سے بھارت کی اقلیتی نسل کشی کا چہرہ سامنے آ چکا ہے۔وزیر خارجہ نے سکھ برادری کو پیغام دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم کرتارپور راہداری کھول رہے ہیں۔ اوزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پاکستان میں مندروں کے تقدس اور ہندو اقلیت کو آئین پاکستان کے مطابق حقوق دے رہے ہیں۔انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی اور وہ آزادی کی نعمت سے مالامال ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا ہمدرد ہے اور مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کا حامی ہے۔بعد ازاں ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈے بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ جنیوا میں آئندہ ماہ ہیومن رائٹس کونسل کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر بھرپور طور پر اجاگر کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More