Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وسطی افریقی جمہوریہ: سونے کی کان بیٹھنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

وسطی افریقی جمہوریہ: سونے کی کان بیٹھنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

وسطی افریقی جمہوریہ میں کیمرون کی سرحد کے قریب سونے کی ایک کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ کیمرون کی سرحد کے قریب واقع زیمبوئے گاؤں میں پیش آیا، جہاں سونے کی کان اچانک بیٹھ گئی۔ حادثے کے وقت کان میں بڑی تعداد میں کان کن موجود تھے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق کان بیٹھنے کی وجوہات اور کان کے آپریٹرز کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کرنے اور ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والوں کو نکالنے کے لیے کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران مزید افراد کی لاشیں ملنے کا امکان ہے، جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

ادھر وسطی افریقی جمہوریہ کے پڑوسی ملک کیمرون نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے حادثے کے مکمل حقائق جاننے اور کان کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More