Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پرقوم سے خطاب کریں گے

خطاب شام ساڑھے 5 بجے نشر کیا جائے گا۔

اسلام آباد(نیوز پلس) معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مقبوضہ کشمیر اور مشرقی سرحدوں کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حالیہ سنگین صورتحال کے حوالے سے آج شام قوم سے اہم خطاب کریں گے۔ جو شام ساڑھے 5 بجے نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 22 روز سے صورتحال انتہائی سنگین ہے، مودی حکومت نے وادی میں 8 لاکھ سے زائد فوج تعینات کرکے بڑے جیل میں بدل دیا ہے، یہاں تک کہ کشمیریوں کو کھانے پینے کی اشیا اور پانی تک دستیاب نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More