Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات

ملاقات میں اہم علاقائی امور، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات ہوئی۔جس میں اہم علاقائی امور، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کا استقبال کیا اور ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کثیر الجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر سے متعلق پاکستانی موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس کے بعد سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود وطن واپس رونہ ہو گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More