Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی کی ملاقات،علاقائی ،دوطرفہ سکیورٹی صورتحال، سرحدی انتظام وتعاون پر گفتگو

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی کی ملاقات،علاقائی ،دوطرفہ سکیورٹی صورتحال، سرحدی انتظام وتعاون پر گفتگو

 

راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور دوطرفہ سکیورٹی صورتحال، مؤثر سرحدی انتظام اور تعاون سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیرِ داخلہ نے خطے میں کشیدگی کے خاتمے، تنازعات میں کمی کی حوصلہ افزائی اور امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی مستقل کوششوں اور ناگزیر سفارتی کردار کو سراہا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے علاقائی سلامتی، باہمی خوشحالی اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے قریبی رابطوں اور تعاون کے مؤثر نظام کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More