Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اگر محبت بار بار ہو جائے تو پھر محبت کیسی؟، یقین نہیں رکھتا: احد رضا میر

اگر محبت بار بار ہو جائے تو پھر محبت کیسی؟، یقین نہیں رکھتا: احد رضا میر

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے محبت، دوسرا موقع دینے اور زندگی میں آگے بڑھنے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس تصور پر یقین نہیں رکھتے کہ انسان کو بار بار محبت ہو سکتی ہے۔

حال ہی میں احد رضا نے اداکارہ مایا علی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں محبت اور تعلقات کے موضوع پر کھل کر گفتگو کی۔ دورانِ انٹرویو مایا علی نے احد رضا میر سے سوال کیا کہ اگر کسی شخص کو زندگی میں دوسرا موقع ملے تو کیا ایک سے زیادہ بار محبت ممکن ہے؟

اس سوال کے جواب میں احد رضا میر نے کہا کہ ان کے نزدیک اگر محبت بار بار ہو جائے تو پھر وہ حقیقی محبت نہیں رہتی۔

"آپ کو بار بار محبت ہو سکتی ہے، اس بات پر میں یقین نہیں رکھتا۔ اگر محبت بار بار ہو جائے تو پھر محبت کیسی؟”

میزبان مایا علی نے اس پر کہا کہ یہ بھی تو ممکن ہے کہ پہلی محبت محض ایک غلطی ہو اور اصل محبت دوسری بار ہو۔

اس پر احد رضا میر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ہو سکتا ہے، تاہم اگر ماضی کے خوف کی وجہ سے انسان ہر نئے رشتے کو محبت ماننے سے ہی انکار کر دے تو یہ بھی درست رویہ نہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ زندگی میں لوگوں کو دوسرا موقع دینا چاہیے، خود پر اعتماد رکھنا چاہیے اور ماضی میں الجھنے کے بجائے آگے بڑھنا چاہیے۔

احد رضا میر کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر بھی توجہ حاصل کر لی ہے، جہاں صارفین ان کے خیالات پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی نے 14 مارچ 2020 کو ابو ظبی میں شادی کی تھی۔ بعد ازاں 2021 اور 2022 کے دوران دونوں کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں، تاہم کئی برس گزرنے کے باوجود دونوں فنکاروں نے اپنے ازدواجی تعلق کے خاتمے سے متعلق باضابطہ طور پر نہ تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More