Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر بڑھانے کی ہدایت کر دی

سعودی ولی عہد نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی رقم بڑھانے کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کر دی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  نے پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر بڑھانے کی ہدایت کر دی

جنیوا کانفرنس کے بعد سعودی عرب سے بھی پاکستان کے لئے ایک اور بڑی خوشخبری ہے۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ سعودی سرکاری اعلان کے مطابق سعوی ولی عہد کا یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف سے بات چیت کے فریم ورک کے تحت ہوا۔پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان 25 اگست 2022 کوہوا تھا۔

سعودی سرکاری اعلان کے مطابق سعودی ولی عہد نے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی رقم بڑھانے کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کر دی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 5 ارب ڈالر ڈیپازٹ میں توسیع کا اعلان 2 دسمبر 2022 کو ہوا تھا۔ یہ اقدامات سعودی عرب کی جانب سے برادر ملک پاکستان کی معیشت اور اس کے عوام کی حمایت میں کئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More