روس ایران کو امریکی فوجی اہداف کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے۔ امریکی میڈیا کا دعویٰ
ایران کے ممکنہ اہداف میں امریکی فوجی تنصیبات، ریڈار سسٹمز اور کمانڈ سینٹرز شامل ہیں ، رپورٹ
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران روس بالواسطہ طور پر ایران کی مدد کر رہا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ روس ایران کو امریکی فوجی اہداف کے بارے میں خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق روس نے ایران کو امریکی جنگی جہازوں اور طیاروں کی پوزیشنز سے آگاہ کیا، جس کے باعث ایران کے حملے زیادہ درست اور مؤثر ثابت ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے روس ایران کو امریکی فوجی اثاثوں کی لوکیشن فراہم کرتا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ممکنہ اہداف میں امریکی فوجی تنصیبات، ریڈار سسٹمز اور کمانڈ سینٹرز شامل ہیں۔ تاہم سی آئی اے اور پنٹاگون نے روس کے مبینہ تعاون پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ روسی سفارت خانے نے بھی انٹیلی جنس تعاون کے حوالے سے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے حملے نہایت منصوبہ بندی اور درستگی کے ساتھ کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ چین اب تک ایران کی دفاعی مدد کرتا دکھائی نہیں دے رہا۔
ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ایرانی حکومت شدید دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔
