Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی امریکی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا، سی این این کی تحقیق میں بڑا دعویٰ

ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی امریکی دفاعی نظام کو تباہ کر دیا، سی این این کی تحقیق میں بڑا دعویٰ

قطر میں قائم ایک ارلی وارننگ ریڈار سسٹم کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک تحقیقی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران ایران نے خطے میں موجود کئی اہم دفاعی نظاموں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کی بنیاد پر بتایا گیا ہے کہ جنگ کے آغاز ہی میں ایران نے اردن میں نصب جدید امریکی تھاڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کے ریڈار کو تباہ کر دیا تھا۔

تحقیقی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھی دو مختلف مقامات پر تھاڈ سسٹم کے ریڈار کو ہدف بنایا گیا۔

ماہرین کے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ امارات میں موجود ریڈار ایک عمارت کے اندر نصب ہونے کی وجہ سے اس کو ہونے والے اصل نقصان کا مکمل اندازہ لگانا مشکل ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قطر میں قائم ایک ارلی وارننگ ریڈار سسٹم کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران نے فضائی دفاعی نظام کو کمزور کرنے کے لیے کمیونیکیشن نیٹ ورک، ریڈار اور نگرانی کے آلات کو نشانہ بنانے کی حکمت عملی اپنائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More