Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کی جانب سے سفیان خان، ابو محمد، محمد عماد اور افراز نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا

پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

مصر میں جاری ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

میچ کے آخری لمحات میں پاکستان کے گول کیپر علی رضا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جاپان کا پنالٹی اسٹروک روک لیا، جس کے باعث پاکستان کو اہم کامیابی حاصل ہوئی۔ جاپان کو یہ پنالٹی اسٹروک میچ ختم ہونے سے صرف چار منٹ پہلے ملا تھا۔

پاکستان کی جانب سے سفیان خان، ابو محمد، محمد عماد اور افراز نے ایک ایک گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے 8 سال بعد ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم 2018 کے بعد دوبارہ ورلڈ کپ میں حصہ لے گی، کیونکہ پچھلے ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کوالیفائی نہیں کر سکا تھا۔

واضح رہے کہ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2026، 14 سے 30 اگست تک بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More