Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت نے آرڈینننس جاری کر کے ایوانوں کی تضحیک کی ۔ رضا ربانی

ایسا اقدام فاشسٹ ریاست کی طرح ایک جماعتی حکمرانی کے مترادف ہے

اسلام آباد (نیوزپلس) پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنماء اور سابق چیئرمینسینیٹ میاں رضاربانی نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس کی مذمت اور اسے مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ترمیمی آرڈیننس انتخابی عمل کے 2 حساس جزو سے متعلق ہے، ترمیمی آرڈیننس الیکٹرانک ووٹنگ اور سمندرپارپاکستانیوں کےووٹنگ حق سےمتعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ اہم شراکت دار یعنی سیاسی جماعتوں اورالیکشن کمیشن سے مشاورت کی نہ اتفاق رائے پیداکیاگیا، یہ اقدام ایک سیاسی جماعت کی مرضی مسلط کرنے کے مترادف ہے، یہ اقدام فاشسٹ ریاست کی طرح ایک جماعتی حکمرانی کے مترادف ہے۔

میاں رضا ربانی نے مزید کہا کہ آرڈیننس جاری کرکے پارلیمنٹ میں پیش کرنا ایوانوں کی تضحیک کے مترادف ہے، باربارآرڈیننس جاری کرکے صدر اپنی سیاسی جماعت کا سیاسی ایجنڈا بڑھانے میں فریق بن گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More