Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ :زمبابوے کے 5 شکار

حسن نے 27 رنز دے کے 5 کھلاڑی آؤٹ کئے

ہرارے (نیوزپلس) فاسٹ باؤلر حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ کے نتیجے میں زمبابوے کی پورے ٹیم 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔۔تفصیلات کے مطابق زمبابوے کیساتھ کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی پاکستان ٹیم کی تباہ کن پرفارمنس نے عوام کے دل جیت لیے ،حسن علی کی زبردست بولنگ کے باعث زمبابوے کی پوری ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، زمبابوے کی جانب سے صرف پانچ کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوئے جبکہ کوئی بھی بلے باز نصف سنچری نہیں بنا سکا۔

کھیل کے تیسرے روز زمبابوے نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 52 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو صرف ایک رن کے اضافے کے بعد ٹنڈائی چسورو حسن علی کا شکار ہو گئے،اس کے بعد وقفے وقفے سے میزبان ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم پاکستان کے 510 رنز کے جواب میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 378 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

سعودی عرب کی پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لئے کردار ادا کرنے کی پیشکش

پاکستان نے 510 بنا کر اننگز ڈیکلیئر کی تھی۔ ہرارے کے میدان میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا،پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے تیز و جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 97 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور عابد علی نے شاندار ڈبل سنچری بنائی۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دو وکٹیں ساجد خان کے حصے میں آئیں جبکہ ایک ایک وکٹ شاہین آفریدی اور تابش خان کو ملی۔

زمبابوے کی جانب سے ریگس چکبوا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈونلڈ تریپانو نے 23، لیوک جونگوی نے 19 اور رچرڈ نگاروا نے 15 رنز اسکور کیے،پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری اور اظہر علی سنچری کی بدولت 510 رنز اسکور کیے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More