Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 249 :قادر مندوخیل 909 ووٹ لے کر دوبارہ کامیاب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 14 ہزار 747 ووٹ لے کر دوسرے نمبر

کراچی (نیوزپلس) قومی اسمبلی کے حلقہ 249 کے ضمنی انتخاب میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی میں پیپلزپارٹی کے مندوخیل کامیاب ۔۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی قادر مندوخیل دوبارہ کامیاب قرار پائے ہیں ۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق قادر مندوخیل 909 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام 276 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل 15ہزار 656 ووٹ لے کامیاب ہوگئے۔

جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 14 ہزار 747 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

دوبارہ گنتی کے دوران ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کے 726، متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار حافظ مرسلین کے 504، پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کے 500، پاک سرزمین پارٹی کے امیدوار مصطفیٰ کمال کے 499، تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کے 457، آزاد امیدوار احمد کے 249 اور تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کے 241 ووٹ کم ہوگئے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا پی ایم ایل ن ان نتائج کو تسلیم کرتی ہے یا پھر الیکشن ٹرویبیونل کی طرف رجوع کرتی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More