Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

تائیوان کے چین کے ساتھ کے لئے طاقت کے استعمال کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ چینی وزیردفاع

چین نے تائیوان کے دوبارہ اتحاد پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ پر امن اتحاد کی انتہائی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا

تائیوان کے چین کے ساتھ کے لئے طاقت کے استعمال کے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ چینی وزیردفاع

چین نے تائیوان کے دوبارہ اتحاد پر اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ پر امن اتحاد کی انتہائی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا لیکن وہ اس مقصد کے لئے تائیوان کی  حکومت کے خلاف طاقت کے استعمال کے حق سے دستبردار نہیں ہو گا۔

چینی اخبار ساؤتھ چائینا مارننگ پوست کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر دفاع لی شانگ فو نے واضح کیا کہ ان کا ملک تائیوان کے اپنے ساتھ دوبارہ اتحاد کے لئے طاقت کے استعمال کے حق کو ہر گز ترک نہیں کرے گا۔

ادھر روسی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چینی وزارت دفاع نے تائیوان کے معاملے میں پرامن مفاہمت کی امید کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی اس معاملے میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف خبردار بھی کیا ۔چینی وزارت دفاع کے ترجمان ٹین کیفی نے کہا کہ ہم تائیوان کی حکمران جماعت ہم ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی جانب سے تائیوان کی آزادی کے لیے غیر ملکی حمایت حاصل کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے، اور نہ ہی ہم بیرونی طاقتوں کی جانب سے تائیوان کو چین پر قابو پانے کے لیے استعمال کرنے کی کسی کوشش کو برداشت کریں گے۔

ہم طاقت کے استعمال کو ترک کا وعدہ نہیں کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین انتہائی خلوص سے تائیوان کے چین کے ساتھ پرامن اتحاد کی کوششیں جاری رکھے گا۔

چینی ترجمان نے وضاعت کی کہ امریکہ کو چین کے بارے میں اپنی پالیسیوں کو درست کرنا چاہئے اور اس کے معاملات میں مداخلت بند کرنی چاہئے۔

Sources & courtesy: APP

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More