Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی ٹینس اسٹار جسیکا پیگولا نے بیلجئیم کی ایلیسے مارٹن سے شکست کے بعد فرنچ اوپن سے باہر

پیرس میں جاری فرنچ اوپن میں ایلیسے نے پیگولا کو سٹریٹ سیٹس 6-1, 6-3 سے شکست دی

امریکی ٹینس اسٹار جسیکا پیگولا نے بیلجئیم کی ایلیسے مارٹن سے شکست کے بعد فرنچ اوپن سے باہر

 

امریکی ٹینس سٹار ورلڈ نمبر 3 جیسیکا پیگولا بیلجیئم کی ایلیسے مارٹن سے شکست کے بعد فرنچ اوپن سے باہر ہوگئیں۔ جمعہ کو پیرس میں جاری فرنچ اوپن میں ایلیسے نے پیگولا کو سٹریٹ سیٹس 6-1, 6-3 سے شکست دی۔

گزشتہ سال فرنچ اوپن کا کوارٹر فائنل کھیلنے والی پیگولا فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے رواں فرنچ اوپن کی مکمل طور پر تیاری نہ کر سکیں جس کی وجہ سے انہیں ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے سے باہر ہونا پڑا۔

 بیلاروس کی ورلڈ نمبر دو آریانا سبالنکا نے روس کی کمیلا رخیمووا کو باآسانی 6-2, 6-2 سے شکست دی۔ بیلجیئن 28 سیڈ ایلیسے مارٹنس کا اگلا مقابلہ روس کی انستاسیا پوٹاپوا یا انستاسیا پولوچنکووا سے ہوگا۔

Sources & Courtesy: APP

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More