Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نوازشریف کی صحت پر مسلم لیگ (ن)خود سیاست کررہی ہے۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

آپ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے ہیں ہم کہتے ہیں ووٹر کو عزت دو

اسلام آباد (نیوز پلس)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مسلم لیگ (ن) پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی صحت کے معاملے پر مسلم لیگ (ن)خود سیاست کررہی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)والے کہتے ہیں نوازشریف واپس آئیں گے، میں پوچھتا ہوں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیرون ملک ہے وہ واپس نہیں آرہا۔ علی عمران کس کا داماد ہے؟ وہ کیوں واپس نہیں آرہا۔ایون فیلڈ ہاؤس کے مالک واپس کیوں نہیں آتے۔خواجہ آصف کی بات کا حوالہ دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ آپ کہتے ہیں بڑے عہدوں پر بیٹھے افراد کو چھوٹی بات نہیں کرنی چاہیے، تو وزیراعظم کے تمام بیانات کا حوالہ دیتے صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہوسکتی، وزیراعظم عمران خان نے خود اس معاملے پر بات کرنے سے منع کیا ہوا ہے، آپ کو میاں صاحب کی جان پیاری ہے یا مال پیارا ہے۔آپ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتے ہیں ہم کہتے ہیں ووٹر کو عزت دو۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو ہدف تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 35سال حکومت میں رہنے کے باجود ان سے ایسا اسپتال نہیں بن سکا جہان ان کا علاج ہوسکے تو غریب آدمی کا کیا بنے گا۔سندھ کے اسپتال میں کتے کے کاٹنے سے بچہ ماں کی گود میں رجائے،کیا وہ پاکستانی نہیں تھا۔ہم نے کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی، سپریم کورٹ کے بعد وہ مجرم قرار پائے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More