Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

برطانوی اخبار نے پاک فضائیہ کو فضاؤں کا حکمراں تسلیم کر لیا

برطانوی اخبار نے پاک فضائیہ کو فضاؤں کا حکمراں تسلیم کر لیا

پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے 5 جنگی طیات مار گرائے تھے

پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی ہونے لگی، برطانوی اخبار نے پاک فضائیہ کو فضاؤں کا حکمراں قرار دے دیا

 

برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ پاک فضائیہ فضاؤں کی حکمراں ہے، پاکستانی طیاروں نے جدید میزائل استعمال کر کے 5 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، پاکستان نے رافیل جیسے مہنگے بھارتی طیارے گرا کر اپنی فضائی برتری ثابت کر دی۔

اخبار نے لکھا ہے کہ رافیل گرا کر پاکستان نے عالمی سطح پر عسکری ماہرین کو حیران کر دیا، جبکہ خلیجی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ تاریخ میں پہلی بار رافیل طیارے تباہ کیے گئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے لکھا ہے کہ بھارت کی حکمتِ عملی ناکام ہو گئی، پاکستان کو فوجی محاذ پر برتری حاصل ہو گئی بھارت فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کے لیے چیلنج بن گئی،  بھارت کو اربوں روپے خرچ کر رکے بھی فائدہ نہیں ہوا، رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لئے "تضحیک آمیز شکدت”ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More