Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صورت میں پاکستان کو بہترین شراکت دار ملا ہے، وزیراعظم

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صورت میں پاکستان کو بہترین شراکت دار ملا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کا کا امرکی صدر کے بیان پر بیان اظہار پر اظہار تشکر

وزیراعظم نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی صورت میں پاکستان کو بہترین شراکت دار ملا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نےامریکی صدر کےبیان پراظہارتشکر کرتےہوئےکیا امریکی صدرکی جنوبی ایشیا میں امن کےلیےپیشکش کو سراہتے ہیں،عشروں سےپاکستان اور امریکا قریبی شراکت دار رہے ہیں،دونوں ملکوں نے باہمی مفادات کے تحفظ اور عالمی امن کے لیے مل کر کام کیا

وزیراعظم  نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ عشروں سے ایک دوسرے کے حلیف ہیں،پاکستان اور امریکہ نے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور وسعت کے لئے مل کر کام کیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربھارت کی مضبوط اور غیرمتزلزل قیادت پر فخر ہے،جنگ بندی نہ ہوتی توبہت سارے لوگ مارےجاتے  اور تباہی ہوتی۔مجھے ہندوستان اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل طاقتورقیادت پربہت فخر ہےکہ ان کے پاس پوری طرح جاننے اور سمجھنے کی طاقت، دانشمندی اور ہمت ہے۔پاکستان اوربھارت کی قیادت نےصحیح وقت پرجنگ بندی کی۔

  امریکی صدر نےکہا کہ جنگ بندی نہ ہوتی تولاکھوں بے گناہ لوگ مارےجاتے، آپ کے بہادرانہ اقدام نے آپ کی میراث میں اچھا اضافہ کیا، فخر ہے تاریخی فیصلے پر پہنچنے میں امریکا نے آپ کی مدد کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More