آپریشن ایپک فیوری مکمل اور اسکے مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں مارکو روبیو

آپریشن ایپک فیوری مکمل اور اسکے مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں مارکو روبیو   

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ  کہ “آپریشن ایپک فیوری” مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کے تمام مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں  اور جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں 10 سویلین ملاح ہلاک ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی فورسز کے لیے خطرہ بننے والے ڈرونز اور کشتیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کے تحفظ کے لیے اپنی تعیناتیاں بڑھا رہا ہے، جبکہ ایران کو حقیقت تسلیم کرتے ہوئے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔

مارکو روبیو کے مطابق جیرڈ کشنر اور وٹکوف مذاکراتی عمل پر کام کر رہے ہیں، اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایرانی عوام کے پاس حکومت کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت موجود ہو۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی ناکہ بندی کے باعث ایران کو یومیہ 50 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “آپریشن ایپک فیوری” مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کے تمام مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ “پروجیکٹ فریڈم” لوگوں کو تحفظ دینے کے لیے ہے اور اس کا مقصد کسی پر حملہ کرنا نہیں ہے۔

مارکو روبیو نے الزام عائد کیا کہ ایران آبنائے ہرمز میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس آبی گزرگاہ کو کسی بھی ملک کے کنٹرول میں نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے 7 ایرانی فاسٹ بوٹس تباہ کر دی ہیں۔

ان کے مطابق آبنائے ہرمز ایک عالمی تجارتی گزرگاہ ہے اور اسے کسی ملک کے زیرِ کنٹرول نہیں ہونا چاہیے۔

آپریشن ایپک فیوریمارکو روبیو- وزیر خارجہ - امریکا
Comments (0)
Add Comment