Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پنجاب: سیلاب میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری، 97 شہری جاں بحق

پنجاب: سیلاب میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری، 97 شہری جاں بحق

سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2 ہزار 334 دیہات متاثر ہوئے، ریلف کمشنر

پنجاب: سیلاب میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری، 97 شہر جاں بحق ، 4500 سے زائد دیہات متاثر ہوئے

ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق حالیہ سیلاب میں مختلف حادثات میں 97 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ 4500 سے زائد دیہات متاثر ہوئے۔

ریلیف کمشنر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2 ہزار 334 دیہات متاثر ہوئے، دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث 672 دیہات متاثر ہوئے جبکہ دریائے راوی میں سیلاب کے باعث ایک ہزار 482 موضع جات متاثر ہوئے۔

 

یہ خبر بھی پڑھیں: برطانیہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے 3 ملین پاؤنڈ کی ہنگامی امداد کا اعلان

ریلیف کمشنر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ دریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طورپر 2 ہزار 334 دیہات متاثر ہوئے، دریائے ستلج میں سیلاب کے باعث 672 دیہات متاثر ہوئے  جب کہ دریائے راوی میں سیلاب کے باعث  ایک ہزار 482 موضع جات متاثر ہوئے۔

ریلیف کمشنر کی رپورٹ کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث مجموعی طور پر 44لاکھ98 ہزار لوگ متاثرہوئے، سیلاب میں پھنسے 24 لاکھ 51 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثر اضلاع میں 396 ریلف کیپمس قائم کئے گئے ۔ 19 لاکھ ایک ہزار مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More