Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، وزیراعظم کی امیر قطر کو یقین دہانی

ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے، وزیراعظم کی امیر قطر کو یقین دہانی

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔جمعرات کوشہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس موقع پر امیر قطر نے انہیں پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر مبارکباد دی۔

امیر قطر نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے ایران اور امریکا کے درمیان میں جنگ بندی ہوئی، پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں سے فریقین کے درمیان مذاکرات ہونے جارہے ہیں۔

 امیر قطر نے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے حملوں کے باوجود تحمل پر قطری قیادت کی دانشمندی اور تدبر کی تعریف کی۔ دوران گفتگو وزیراعظم نے قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More