بالی وڈ فلم ساز و کوریوگرافر فرح خان کا جنسی ہراسانی کا انکشاف
معروف بھارتی شوبز انڈسٹری بالی وڈ فلم سازاورکوریوگرافر فرح خان بھی جنسی ہراسانی کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہدایت کار رات کو ان کے بستر پر آگیا تھا، جس پر انہوں نے ہدایت کار کو لات دے ماری۔ انہوں نے فلمی کیریئر کے آغاز میں ایک ہدایتکار کی طرف سے نامناسب رویے کا سامنا کیا
فرح خان نے نے بتایا کہ کئی سال قبل جب ایک گانے کی شوٹنگ کے دنوں کے دوران وہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں بستر پر لیٹی ہوئی تھیں تو ہدایتکار گانے سے متعلق بات کرنے کے بہانے ان کمرے میں آئے اور اُن کے پاس بستر پر بیٹھ گئے۔
ہدایت کارہ نے بتایا کہ انہیں یہ صورتحال انتہائی ناگوار لگی، جس پر انہوں نے فوری ردعمل دیا اور ہدایتکار کو لات مار کر کمرے سے نکال دیا۔
فرح خان بات کے دوران ٹوئنکل کھنہ نے بھی ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ جائے وقوع پر موجود تھیں۔
