Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بابراعظم نے ٹی20 کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بابراعظم  نے ٹی20 کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

کراچی: پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور شاندار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ کارنامہ پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران انجام دیا۔

بابر اعظم نے صرف 338 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا، جس کے ساتھ ہی انہوں نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 345 اننگز میں 12 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی نے 360 جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 368 اننگز میں یہ ہدف حاصل کیا تھا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے 12ویں اور پاکستان کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ اس سے قبل شعیب ملک بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More