Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کلرکہار میں ایگری ٹوآریزم ایس اے گارڈن اولیو فاونڈیشن سیویرز آرگنائزیشن کے تعاون سے پانچواں زیتون کا قومی دن منایا گیا

زیتون کی کاشت کریں اور اپنے گھروں اور دیگر جگہوں پر زیتون کے پودے لگائیں اور زیتون کا پھل حاصل کریں گے۔ مقررین

چکوال (نیوز پلس) چکوال کی حسین وادی کلر کہار میں ایگری ٹوآریزم ایس اے گارڈن اولیو فاونڈیشن سیویرز آرگنائزیشن کے تعاون سے پانچواں زیتون کا قومی دن منایا گیا اور اس دن کو منانے کے لیے سہگل فارم کلرکہار میں فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام اور فارمررز کی بڑی تعداد نے شرکت کیاس حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین ایگری ٹوآریزم بابر ملک تنویر منیر حیدر اعوان اور سید یوسف شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے چکوال کو اولیو ویلی قرار دے رکھا ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے چکوال میں زیتون کی کاشت بہت اچھی ہے ہم تمام فارمر اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ زیتون کی کاشت کریں اور اپنے گھروں اور دیگر جگہوں پر زیتون کے پودے لگائیں اور زیتون کا پھل حاصل کریں گے زیتون کا پھل بہت سی بیماریوں کا علاج ہے اور اس کا ذکر قرآن مجید میں بھی آیا ہے اس حوالے سے ہماری جو خدمات چاہیے ہم اس کے لئے حاضر ہیں

اس طرح کے مزید فیسٹیول بھی لگائیں گے تقریب کے اختتام پر چیئرمین ایگری ٹوآریزم بابر ملک طا رق تنویر منیر حیدر اعوان یوسف شاہ دیگر میں شیلڈز تقسیم کی گئیں جبکہ فیسٹیول میں مختلف قسم کے سٹال بھی لگائے گئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More