Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرناعالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔وزیر اعظم عمران خان

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہوں

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے پچاس سال میں پہلی بار دنیا کے بڑے سفارتی فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھایا گیا سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے جموں کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرناعالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہان تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہوں، پچاس سال میں پہلی بار دنیا کے بڑے سفارتی فورم پر مسئلہ کشمیر اٹھایا گیا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی 11 قراردادوں میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کا عزم کیا گیا، سیکیورٹی کونسل کا اجلاس اقوام متحدہ کی قراردادوں کی یاد دہانی ہے،ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا اور تنازعے کا حل عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More