Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈینگی سے دو سو سے زائد چینی افراد متاثر ہو ئے ہیں۔صوبائی وزارت صحت سندھ

تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے

کراچی(نیوز پلس)ڈینگی نے کراچی کا رخ کر لیا، شہر میں ایک ہی مقام سے دو سو سے زائد ڈینگی کے مریض سامنے آگئے ہیں، صوبائی وزیر صحت سندھ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہاکس بے میں اٹامک انرجی پلانٹ میں کام کرنے والے دو سو چائینز باشندے متاثر ہوئے ہیں۔ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے مطابق ڈینگی مچھر نے نے دو سو سے زائد چینی باشندوں کو نشانہ بنایا،تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک مختلف اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے 1072 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1014 افراد کا تعلق کراچی شہر سے ہے۔گزشتہ ماہ کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 815 تھی۔ واضح رہے ایک ماہ میں 200 سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More