Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چین : سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی شرکت

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزراءکی شرکت

چین : سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی شرکت

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزراءکی شرکت

بیجنگ (نیوزپلس) بیجنگ 2022 سرمائی اولمپک کھیلوں کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بیجنگ کے نیشنل اسٹیڈیم جسے برڈز نیسٹ بھی کہا جاتا ہے  کا آغاز ہو چکا ہے اس اہم افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی طور پر شرکت کی ،وزیر اعظم کے ساتھ وفاقی وزراء بھی شریک ہیں

چینی صدر شی جن پنگ بھی تقریب میں موجود تھے، اس اہم ترین تقریب میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سمیت 20سےزائد عالمی سربراہان  نے شرکت کی۔

پاکستانی دستے کی اسٹیڈیم آمد پر شائقین کی جانب سے  پرتپاک استقبال کیا گیا، پاکستانی دستے میں ایک ایتھلیٹ اور پانچ آفیشل شامل ہیں۔

تقریباً 2,900 کھلاڑی 4 سے 20 فروری تک سات اولمپک سرمائی کھیلوں کے 109 مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

جبکہ بیجنگ 2022 کے منتظمین نے دنیا کے لیے ایک "سادہ، محفوظ اور شاندار” گیمز فراہم کرنے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More