Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چلاس میں بس پر فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق، 26 افراد زخمی

چلاس میں بس پر فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق، 26 افراد زخمی

شاہراہ قراقرم پربڈور کے قریب نا معلوم افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں بس ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی ، حادثے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 9 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہو گئے ہیں جن میں سے اکثر زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) چلاس عارف احمد نے بتایا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی بس ٹرک سے ٹکرا گئی، جس سے ٹرک میں آگ لگ گئی۔

ڈی سی نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، زخمیوں کو ریجنل ہیڈکوارٹر اسپتال چلاس منتقل کیا گیا۔

 بتایا گیا ہے کہ مسافروں سے بھری بس گلگت سے پنڈی جاری تھی۔

حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد بس مخالف سمت سے آنے والے مال بردار ٹرک سے جا ٹکرائی، جس سے ٹرک ڈرائیور بھی جان سے گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More