Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی آ ئی سی واقعہ سسٹم کی ناکامی اور سوسائٹی میں عدم برداشت کا عکاس ہے۔ سینیٹر رضاربانی

پارلیمنٹ میں قانون سازی ہو رہی اور نہ ہی عوامی مسائل پر بات

اسلام آباد (نیوز پلس) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضاربانی نے کہا ہے کہ لاہور واقعہ سسٹم کی ناکامی اور سوسائٹی میں عدم برداشت کا عکاس ہے،تمام اداروں میں ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔نیشنل پریس کلب اسلام آ باد میں اپنی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کہا کہ پی آئی سی اسپتال کے اندر اور باہر جو ہوا وہ قابل مذمت ہے،دو ہزار سترہ میں اداروں کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر تھی اس وقت کہا تھا کہ تمام اداروں میں ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔ رضا ربا نی نے کہا کہ سب سے کمزور ادارہ پارلیمنٹ کا تھا۔ کتاب میں پارلیمنٹ کے کردار کو واضح کیا ہے۔ اس وقت کرائسز آف دی اسٹیٹ ہے۔ پارلیمنٹ موجود ہے لیکن فنکشنل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین موجود ہے لیکن آئین سے ماورا چیزیں کی جا رہی ہیں۔ اداروں کے درمیان پولرائزیشن بڑھتی جا رہی ہے۔ ریاست کو صحیح معنوں میں کھڑا کرنا ہے تو ادارے اپنی حدود میں آئین کے مطابق چلیں۔ پارلیمنٹ میں قانون سازی ہو رہی اور نہ ہی عوامی مسائل پر بات۔ سینیٹررضا ربانی نے مزید کہا کہ ایگزیکٹو کا احتساب نہیں ہو رہا۔ پارلیمانی کمیٹیاں بھی فعال کام نہیں کر پا رہیں۔ میری کتاب اس بحث کو جنم دے گی کہ ہم واپس قانون کی سا لمیت کی جانب جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More