Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بیلاروس کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات،دفاعی ، سیکیورٹی تعاون،علاقائی و عالمی صورتحال پر گفتگو

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بیلاروس کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات،دفاعی ، سیکیورٹی تعاون،علاقائی و عالمی صورتحال پر گفتگو

 

   راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز ف،یلڈ مارشل سید عاصم منیر سے

بیلاروس کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ریاستی سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفوچ کی قیادت میں جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی سلامتی کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیلاروس کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

بیلاروس کے وفد کے سربراہ نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

Security Question:4 × 2 = ?

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More