Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ قائم

ڈاکٹر ظفر مرزا اس گروپ کے سربراہ جبکہ شہناز وزیر علی اور سینیٹر عائشہ رضا فاروق ایڈوائزری گروپ میں شامل ہوں گی

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ایڈوائزری گروپ پولیو وائرس کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط اور مؤثر حکمت عملی ترتیب دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ قائم کردیا گیاہے جبکہ ڈاکٹر ظفر مرزا اس گروپ کے سربراہ ہوں گے۔
ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق ایڈوائزری گروپ کا اجلاس ہر سہ ماہی ہوگا، اجلاس میں پولیو کے خاتمے پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، گروپ پروگرام کے امور پر مطلوبہ رہنمائی اور معاونت دے گا، گروپ کا پہلا اجلاس 16دسمبر2019 کو شروع ہونے والی مہم سے پہلے ہوگا۔نیشنل اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ پولیو کے خاتمے کو قومی ترجیح کے طور پر اتفاق سے آگے بڑھائے گا، شہناز وزیر علی اور سینیٹر عائشہ رضا فاروق ایڈوائزری گروپ میں شامل ہوں گی۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرنے کہا کہ ایڈوائزری گروپ پولیو وائرس کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط اور مؤثر حکمت عملی ترتیب دی ہے، انسدادپولیو قومی پروگرام ہے، سیاست سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پولیو کے باعث ملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے، نظریں پاکستان پرجمی ہیں، وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانا ہے، بچے مستقبل ہیں ان کو اپاہج ہونے سے بچانا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More