Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک بھارت وویمن کرکٹ سیریز کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ

دونوں ممالک کے درمیان رواں سال سریز شیڈول ہے

لاہور(نیو ز پلس) پاک بھارت وویمن کرکٹ سیریز میں بھارتی سیاست ایک بار پھر رکاوٹ بن گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان رواں سال سریز شیڈول ہے لیکن بھارتی بورڈ کو ابھی تک حکومت کی جانب سے اجازت نہیں ملی۔ آئی سی سی نے معاملہ دونوں ممالک کے درمیان قرار دے دیا ہے،پاک بھارت وویمن کرکٹ سیریز کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا۔ آئی سی سی چیمپئین شپ کے سلسلے میں بھارت نے جولائی سے نومبر کے درمیان پاکستان وویمن ٹیم کی میزبانی کرنا ہے لیکن بھارتی بورڈ کو سانپ سونگھ گیا ہے جبکہ بھارتی حکومت بھی پاکستانی خواتین ٹیم کی میزبانی کی اجازت دینے سے قاصر ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ کی جانب سے سیریز کھیلنے کیلئے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ ادھر آئی سی سی نے بھی دو ممالک کا معاملہ قرار دے دیا ہے۔ ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پوائنٹس ٹیبل کے حوالے سے معاملہ آئی سی سی کے پاس ہی آئے گا جبکہ ماضی میں بھی بھارت سیریز نہ کھیل کر پوائنٹس پاکستان کو دے چکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More