Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک امریکا مذاکرات،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا پر تبادلہ خیال

پاک امریکا مذاکرات،غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا پر تبادلہ خیال

دفتر خارجہ میں پاکستان اور امریکا کے درمیان غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا اور پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سر زمین کے استعمال کے حوالے سے  مذاکرات ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کی دفتر خارجہ میں نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا اور پاکستان میں دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ امریکا میں آباد کاری کے منتظر 25ہزار افغانیوں کے انخلا پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کی حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ اعلیٰ امریکی عہدیداروں کے دورہ پاکستان کا محور صرف افغانستان نہیں، ملاقاتوں میں مختلف تحفظات پربات کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی حکام سے ان امور پر بات کریں گے جن پرپاکستان کو اعتراضات ہیں، افغان وزیرکے پاکستانی پاسپورٹ کے استعمال پر رپورٹ کا حقائق جاننے کے بعد جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں میں تیزی آگئی ہے،8دنوں میں تین اعلیٰ ترین امریکی حکام پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

وزارت خارجہ حکام کا بتانا ہے کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان باہمی روابط میں حالیہ دنوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں 4سے6 دسمبر کے دوران امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے مہاجرین جولیتا والس نے پاکستان کا دورہ کیا جس کے بعد 7  سے9دسمبر تک امریکی خصوصی مندوب برائے افغانستان تھام ویسٹ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ان کا دورہ مکمل ہوتے ہی 9دسمبر کو پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ پاکستان آئیں گی۔ ‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More