پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا آپریشن ‘غضب للحق’ ، 22 سے زیادہ افغان اہلکار ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
چترال ، خیبر، مہمند ، کرم اور باجوڑ میں سرحدی خلاف کی گئی، سیکیورٹی فورسز بھرپور جواب دے رہی ہےم وزارت اطلاعات
افغان طالبان نے ایک بار پھر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جواب دیا ہے۔
افغان طالبان نے ایک مرتبہ پھر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ کی، جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کی۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات کے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔ وزارتِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے فوری اور مؤثر ردعمل دیتے ہوئے سرحدی علاقوں کا دفاع یقینی بنایا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف سرحدی اضلاع میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔ افغان طالبان کی جانب سے چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ کے علاقوں میں خلاف ورزی کی گئی، جس کے نتیجے میں پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ حکام کے مطابق پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی سے افغانستان کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا اور متعدد چیک پوسٹیں بھی تباہ ہوئیں۔
