Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاقی کابینہ اجلاس میں نواز شریف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا اصولی فیصلہ

پہلے ہی کہہ چکے ہیں عدالتوں کے فیصلے کو من وعن تسلیم کریں گے۔وزیراعظم عمران خان

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین نے متفقہ طور پر نواز شریف سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، جس پر وزیراعظم عمران خان نے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کے کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے، پہلے ہی کہہ چکے ہیں عدالتوں کے فیصلے کو من وعن تسلیم کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط نوازشریف کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے تھی، عدالت نے بھی نوازشریف سے ضمانت لے لی ہے، امید ہے وہ عدالتی فیصلے کو مانیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا مقصد اپنی مرضی کی جگہ اور ڈاکٹر سے علاج کرانا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک جا چکے ہیں، امید کرتے ہیں صحت یاب ہوکر مقررہ وقت پر پاکستان آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More