Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی میر علی، شمالی وزیرستان میں دھشتگرد حملے کے شہداء کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی میر علی، شمالی وزیرستان میں دھشتگرد حملے کے شہداء کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں و افسران نے ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،شہباز شریف

 وزیرِ اعظم شہبازشریف لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کے گھر چکلالہ پہنچے۔وزیرِ اعظم نے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف شہید کی مغفرت اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا ء کی  بعد ازاں وزیرِ اعظم کی کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر تلہ گنگ پہنچے اور شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات و اظہار تعزیت کیا۔وزیرِ اعظم نے شہید کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا ء کی۔

وزیراعظم انے کہاکہ پاک فوج کے بہادر جوانوں و افسران نے ملک کی بقاء کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم ملک کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

 وزیر اعظم نے کہاکہ شہداء  کے اہلِ خانہ پوری قوم کیلئے قابل فخر ہیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ پوری قوم ملک سے دھشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔ا سموقع پر زیراعظم نے شہید کے والد کو گلے لگایا اور ان کی ہمت، حوصلے، جذبہ اور استقامت کو سراہا۔

شہید کے والدین اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف خود بھی آبدیدہ ہو گئے۔

 وزیراعظم نے کیپٹن احمد بدر شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے والدین اور اہلخانہ کو دلاسہ دیا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید، کیپٹن احمد بدر شہید  اور دیگر شہداء نے جرات اور بہادری سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، شہداء نے بہادری اور جرات کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، دہشت گردوں کو جہنم رسید کیا اور خود شہادت کا رتبہ پایا، کیپٹن احمد بدر شہید اور دیگر شہداء قوم کی دعاؤں کے مستحق ہیں، پوری قوم ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھے گی۔

 وزیراعظم نے کیپٹن احمد بدرشہید کے والد کرنل (ر) قاضی بدر الدین کے حوصلے اور اللہ کی رضا پر ان کی استقامت کو بے مثال قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید کے اہلخانہ کا حوصلہ دیکھ کر سب کو جرات اور حوصلہ ملا ہے، کہنا بہت آسان لیکن کرنا بہت مشکل ہوتا ہے، ان کی استقامت اور صبر دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔ اس موقع پر کیپٹن احمد بدر شہید کے والد نے کہا کہ مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے،اپنے بیٹے کی شہادت سے مجھے نیا حوصلہ ملا ہے، میرے بیٹے نے خود تو شہادت کا رتبہ پایا تاہم لوگوں کی جانیں بچائیں اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، مجھے اس بات پر فخر ہے کہ اب میں اپنے بیٹے کے نام سے پہچانا جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک ہے تو سب کچھ ہے، میرا بیٹا اللہ کی امانت تھا جو اس نے لے لی، اپنے بیٹے کی جدائی کا افسوس ضرور ہے  لیکن اس کی شہادت پر فخر ہے، میرے بیٹے نے میرا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

شہید کے والد نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ ان کے بیٹے کے نام پر سکول تعمیر کیا جانا چاہئے۔  وزیراعظم نے ان کی خواہش پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ قبل ازیں وزیراعظم میر علی، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں  سے بہادری سے مقابلہ میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی  شہید کے گھر چکلالہ گئے۔

 وزیراعظم نے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کی مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More