Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ہیرا منڈی میں ولی محمد کے کردار کیلئے میرا انتخاب شروتی مہاجن نے کیا، فردین خان

ہیرا منڈی میں ولی محمد کے کردار کیلئے میرا انتخاب شروتی مہاجن نے کیا، فردین خان

ممبئی:  بالی ووڈ اداکار فردین خان نے کہا ہے کہ فلم ہیرا منڈی میں ولی محمد کے کردار کیلئے میرا انتخاب شروتی مہاجن نے کیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار فردین خان نے کہا کہ مجھے شروتی مہاجن نے ایک ایوارڈز تقریب میں دیکھا تھا جو کئی سالوں سے سنجے لیلہ بھنسالی کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

اداکار نے کہا کہ مجھے یہ نہیں معلوم کہ شروتی مہاجن ایوارڈز کی تقریب  میں خود موجود تھیں یا پھر انہوں نے مجھے ٹیلی ویژن پر دیکھا لیکن ہیرا منڈی میں میرے کردار کیلئے انتخاب کرنے کی تجویز انہوں نے دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شروتی مہاجن نے مجھے کال کرکے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ میں سنجے لیلہ بھنسالی اور ان کی ٹیم سے ملوں اور چونکہ میں اتنے عرصے سے فلموں سے دور تھا تو وہ مجھ سے مل کر اس بات کی تسلی کرنا چاہتے تھے کہ آیا میں واقعی اس کردار کیلئے موزوں ہوں یا نہیں۔

اداکار نے بتایا کہ جب ولی محمد کے کردار کیلئے میرے لک ٹیسٹ ہوئے تو وہاں سنجے لیلہ بھنسالی موجود نہیں تھے اس لیے میری تصویریں ان کو بھیجی گئیں اور پھر مجھے انہوں نے فون کرکے مبارکباد دی کہ میرا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More